ملک بھر میں سونا سستا، نئی فی تولہ قیمت 4لاکھ 60ہزار سے بھی گر گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر میں سونا سستا ہوگیا، سونے کی نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار سے بھی کم ہوگئی۔ سونے کی قیمت میں عالمی سطح پر کمی سے ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 936روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 320روپے کی سطح پر آگیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 393روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 473روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 13روپے کے اضافے کے بعد 6 ہزار 949روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح 10گرام چاندی کی قیمت میں بھی 11روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس سے 10گرام چاندی 5 ہزار 957روپے کی ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ سونے کی فی اونس قیمت 5ڈالرز کی کمی سے 4 ہزار 375ڈالرز کی سطح پر آگئی۔ تاہم چاندی کی قیمت 0اعشاریہ 13ڈالرز کے اضافے سے 64اعشاریہ 70ڈالرز ہوگئی۔

Related Posts