راجن پور:15 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، پانی میں ڈبوکر قتل، لاش کھیت میں پھینک دی

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیس نے راجن پور میں 15 سالہ بچے کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران نے سنیچر کو بتایا کہ معاملے کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پانی میں ڈبو کر قتل کیا اور لاش کھیت میں پھینک دی تھی۔

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ ناصر احمد کو 29 جولائی کو محمد پور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں تشدد کے بعد گہرے پانی میں ڈبو دیا گیا تھا۔ بعد ازاں 15 سالہ بچے کی لاش ایک کپاس کے کھیت میں پھینک دی گئی۔

ڈی پی او نے کہا کہ یہ کیس ابتدا میں اندھے قتل کے طور پر درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، فرانزک شواہد اور انٹیلی جنس پر مبنی تفتیش کی مدد سے مجرموں کی گردن تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔

مربوط کارروائی کے دوران مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت محمد وقاص کے نام سے ہوئی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اس سنگین جرم کی تفتیش ہر پہلو سے جاری ہے اور قتل میں ملوث مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts