گردہ اسمگلنگ اسکینڈل میں تہلکہ خیز پیشرفت، قائداعظم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

گردہ اسمگلنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے قائداعظم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو شوکت بنگش کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق شوکت بنگش کو اسپتال میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر گردے نکالنے اور انسانی اعضا کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق گردہ اسمگلنگ کیس میں اسپتال کے دو ڈاکٹرز کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں، بالخصوص رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے مالی مشکلات کے شکار افراد کو نشانہ بناتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ افراد کو معمولی رقم کے عوض گردے فروخت کرنے پر آمادہ کیا جاتا تھا، جبکہ مبینہ طور پر انسانی اعضا کو بھاری رقوم کے عوض فروخت کیا جاتا تھا۔

ایف آئی اے نے کیس میں مزید شواہد اکٹھے کرنے اور دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

Related Posts