سانحہ پمز : سنگین انکشافات سے بھرپور ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

تازہ ترین

تازہ ترین

پمز ہسپتال
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے 14بچوں کی اموات پر سنگین انکشافات سے بھرپور ابتدائی انکوائری رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری داخلہ اور کمیٹی سربراہ شاہد خان نے یہ رپورٹ وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ کے دفتر میں جمع کرادی، جہاں سے اسے وزیراعظم کو روانہ کردیا گیا۔ رپورٹ میں پمز ہسپتال میں علاج معالجے اور فائر سیفٹی کی ناکافی سہولیات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق پمز ہسپتال میں کوئی بھی حفاظتی بندوبست عالمی معیار کے مطابق نہیں تھا۔ رپورٹ میں ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز کے انٹرویوز، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے بیانات کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائی میں درپیش مشکلات کی تفصیل بھی پیش کی گئی ہے۔

انکوائری رپورٹ میں خوفناک آتشزدگی کے وقت غیر حاضر رہنے والے متعلقہ عملے کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس سے قبل سی ڈی اے فائر انسیڈنٹ رپورٹ میں بھی ہسپتال کے فائر ایگزٹ کو تالے لگا کر مستقل بند رکھنے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

Related Posts