سپریم کورٹ نیب کے مقدمات یا اپیلوں کی سماعت نہیں کریگی، تحریری فیصلہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ
(فوٹو: اے پی پی)

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نیب کے مقدمات یا اپیلوں کی سماعت نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ نیب مقدمات سننے کا اختیار اب وفاقی آئینی عدالت کو حاصل ہے۔ نیب مقدمات میں سپریم کورٹ کا اپیل سننے کا اختیار بھی ختم ہوچکا ہے۔

تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا کہ تمام زیر التوا اپیلیں، لیو ٹو اپیل درخواستیں اور نیب سے متعلق مقدمات وفاقی آئینی عدالت منتقل ہوجائیں گے۔ سپریم کورٹ نے نیب مقدمات میں دائر تمام زیر سماعت اپیلیں بھی وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

فیصلے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی۔ ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد نیب کیسز کی اپیلیں ایف سی سی کے دائرہ اختیار میں ہیں۔ نیب مقدمات میں سپریم کورٹ کے پاس سماعت کا مزید اختیار نہیں رہا۔

 

Related Posts