ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا اور چاندی کی قیمت میں اضافے کار جحان دیکھا گیا جبکہ جمعہ کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کسی بھی کمی بیشی کے بغیر 4ہزار 605 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 83ہزار 36 روپے رہی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی کسی کمی بیشی کے بغیر 4لاکھ 14ہزار 125روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے برعکس بین الاقوامی سطح پر چاندی کی فی اونس قیمت 1ڈالر 80سینٹس بڑھ گئی جس کے بعد چاندی 70ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی سطح پر مہنگائی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 180روپے کے اضافے سے 7ہزار 509روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 154روپے کے اضافے سے 6ہزار 437روپے ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








