میر رضا کے قتل میں کون سا بااثر شخص ملوث ہے؟ میر حسین علی نے اٹھا دئیے اہم سوالات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کے والد میر حسین علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا جبکہ کسی کو بچانے کے لیے واقعے کا بیانیہ تبدیل کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میر حسین علی نے پولیس تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا اکلوتا بیٹا کامیاب بزنس مین تھا، چار دکانیں چلاتا تھا اور وہ خودکشی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اصل ملزمان یا کسی بااثر شخصیت کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم جلدی میں مکمل کرکے لاش حوالے کی گئی اور اب خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

والد نے سوال اٹھایا کہ اگر گولی پیچھے سے لگی ہے تو یہ خودکشی کیسے ہو سکتی ہے؟ انہوں نے لاش کے حالات اور دیگر شواہد پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

میر حسین علی نے کہا کہ نرسری کے ملازم سمیت بعض افراد کے بیانات بھی موجود ہیں جبکہ موٹر سائیکل پر آنے والے افراد کی ویڈیو سمیت دیگر شواہد سامنے لائے جائیں تاکہ اصل حقائق معلوم ہو سکیں۔

Related Posts