ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کو جھٹکا، شان مسعود سیریز سے باہر

تازہ ترین

تازہ ترین

شان مسعود
(فوٹو: آن لائن)

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر شان مسعود ویسٹ انڈیز میں جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے شان مسعود کی انگلی پر گیند لگ گئی تھی، بائیں ہاتھ کے بیٹر شان مسعود کو انجری ہونے پر فوری طور پر طبی امداد دی گئی، تاہم چوٹ فوری طور پر ٹھیک نہ ہوسکی۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل شان مسعود کی انجری کا علاج کررہا ہے جس کی وجہ سے شان مسعود ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجری کے باوجود شان مسعود ویسٹ انڈیز کے دورے پر ٹیم کے ساتھ رہیں گے جنہیں دورہ انگلینڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ ری ہیب دیکھنے کے بعد ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 اگست سے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 90 رنز کے طویل مارجن سے ہرا دیا تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز کی کارکردگی بہتر رہی، تاہم بیٹرز ویسٹ انڈیز کے دئیے گئے 211 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کرسکے اور پوری ٹیم صرف 120رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

Related Posts