جمال سید کا کے ٹو بیس کیمپ سے اسکردو تک منفرد رننگ چیلنج کامیابی سے مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

جمال سعید
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کے معروف ایتھلیٹ جمال سید نے کے ٹو بیس کیمپ سے اسکردو تک رننگ کرکے ایک منفرد اور غیر معمولی کارنامہ انجام دے دیا۔ دنیا کے بلند ترین اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں شمار ہونے والے اس خطے سے اسکردو تک دوڑ کا یہ چیلنج جسمانی طاقت کے ساتھ غیر معمولی عزم، حوصلے اور ذہنی مضبوطی کا بھی امتحان تھا، جسے جمال سید نے کامیابی سے مکمل کیا۔

تفصیلات کے مطابق انتہائی بلند پہاڑی مقام سے سفر شروع کرتے ہوئے جمال سید کو دشوار گزار راستوں، بلندی، بدلتے ہوئے موسم اور جسمانی تھکن سمیت کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے عزم و ہمت کے ساتھ دوڑتے ہوئے یہ فاصلہ طے کیا۔

بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی اور کامیابیاں حاصل کرنے والے جمال سید کے اس کارنامے کو یوم آزادی پاکستان کے موقع پر قومی جذبے سے بھی منسلک کیا جارہا ہے۔ان کی یہ کاوش کھیلوں کے میدان میں ایک غیر معمولی مثال ہونے کے ساتھ نوجوانوں کے لیے عزم، محنت اور بظاہر ناممکن اہداف کے حصول کا پیغام بھی پیش کرتی ہے۔

کے ٹو کے دامن سے اسکردو تک کی یہ دوڑ پاکستان کے بلند ترین پہاڑی خطے کی خوبصورتی، کھیلوں کی قوت اور قومی جذبے کو ایک ساتھ اجاگر کرتی ہے۔جمال سید نے اپنے اس منفرد سفر کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ بلند راستے اور سخت حالات بھی مضبوط ارادے رکھنے والوں کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

Related Posts