آن لائن ای چالان بھرتے ہی شہری کے اکاونٹ سے 12 لاکھ روپے اڑ گئے، ہوشربا تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ کا ایک بڑا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شہری جعلی لنک اور مشتبہ APK فائل انسٹال کرنے کے بعد لاکھوں روپے سے محروم ہوگیا۔

واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں جگتیال کے رہائشی اشوک کو واٹس ایپ پر ای چالان کے نام سے ایک APK فائل موصول ہوئی۔ شہری نے اسے سرکاری پیغام سمجھتے ہوئے اپنے موبائل فون میں انسٹال کر لیا، جس کے بعد اس کے بینک اکاؤنٹ سے رقم کی منتقلی شروع ہوگئی۔

متاثرہ شخص کے مطابق فائل انسٹال کرنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 15 ہزار بھارتی روپے منتقل کر لیے گئے، جو پاکستانی کرنسی میں 12 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

واقعے کے بعد متاثرہ شہری نے سائبر کرائم پولیس سے رابطہ کیا، جس پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ رقم کی منتقلی اور ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ، ایس ایم ایس یا دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی کسی بھی مشتبہ APK فائل کو انسٹال نہ کریں۔ حکام نے کہا ہے کہ ای چالان یا کسی بھی سرکاری اطلاع کے نام پر آنے والے لنکس اور فائلز کی تصدیق کیے بغیر ان پر کارروائی نہ کی جائے۔

Related Posts