لاہور: چوہنگ میں شوہر نے بیوی، ساس اور سسر سمیت 4افراد کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فائرنگ
(فوٹو: آن لائن)

لاہور کے علاقے چوہنگ میں شوہر نے بیوی، ساس اور سسر سمیت 4افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے کے بعد سسرالیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عمران شوکت کے نام سے ہوئی ہے جس نے فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل کیااور بعد میں خودکشی کرلی۔ ملزم نے 6ماہ قبل اپنی اہلیہ سمیعہ بی بی سے نکاح کیا تھا۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھ گھر نہ جانے پر بیوی سمیعہ کے سر پر گولی ماری۔ ملزم نے سسر علی خان، ساس شمائلہ بی بی  اور اپنے سالے ذیشان کو بھی گولی مار کر قتل کردیا۔ ملزم نے چاروں کے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے سلطان آباد میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں، پولیس نے مبینہ طور پر قتل کے شبے میں شوہر کو گرفتار کرلیا۔

 سلطان آباد میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ جمعے کے روز پیش آیا۔ ڈاکس پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر واردات میں استعمال ہونے والا مبینہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ پولیس حکام نے میڈیا کو اس پیشرفت سے اتوار کے روز آگاہ کیا۔

Related Posts