کسی کو صوبے کے حقوق سلب نہیں کرنے دینگے،محمودمولوی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آل اسٹیک ہولڈرزکانفرنس کاانعقاد کیاگیا جس میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی بحری امورمحمودمولوی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے معاون خصوصی محمودمولوی نےکہاکہ اس کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مسائل کو اجاگرکرنےکیلئےکیاگیاتاکہ سندھ کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پرآئیں اور کراچی سمیت پورے سندھ کی ترقی کیلئے مل کرکام کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے متعلق پیپلزپارٹی کانظریہ مختلف جبکہ دیگرجماعتوں کا نظریہ پیپلزپارٹی سے بالکل مختلف ہے ،اس لیےچاہتےہیں اس شہر کی بہتری کیلئے سب مل کرکام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:محمود مولوی کی ایف بی آراور کسٹمز کوسمندری کیریئر سرچارج کی تحقیقات کی تجویز

دورسری جانب انہوں نے مزیدکہاکہ ہم کسی کوصوبےکےحقوق سلب نہیں کرنے دینگے اس لیے آج مسائل کے دیرپہ حل کے لئے اکھٹے ہوکومشترکہ تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔

Related Posts