لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہسپتال سے صوبائی امور کی نگرانی کرتی رہیں جن کی میجر سرجری کردی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو گلے کی شدید تکلیف کے باعث سرجری کروانی پڑی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کو گلے کی کامیاب سرجری کے بعد شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عید کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال سے صوبائی امور کی براہِ راست نگرانی کی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے صوبے میں سکیورٹی، صفائی اور دیگر تمام امور کی نگرانی خود کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری کے بعد گھر منتقل کیا گیا ہے۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گلے میں شدید تکلیف تھی جس کے باعث ان کی سرجری کرائی گئی۔ سرجری کے بعد مریم نواز کی حالت بہتر ہے، تاہم ڈاکٹرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








