آپ کے والد بھی یہی کہتے تھے۔اسرائیلی وزیر نے مجتبیٰ خامنہ ای کے کس پیغام کا یہ جواب دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

ایران پر حالیہ امریکی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اسرائیل اور امریکہ دونوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس کا جواب دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آپ کے والد بھی یہی کہتے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے طویل سوشل میڈیا پیغام میں اسرائیل کو مہلک بیماری کینسر کے ٹیومر سے تشبیہ دی۔ اس بیان کے فوراً بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد بھی اسی نوعیت کے خیالات پہلے بھی ظاہر کرتے رہے ہیں۔

اپنے پیغامات میں مجتبیٰ خامنہ ای نے لکھا کہ زوال پذیر صیہونی حکومت اور اسرائیل نامی یہ خطرناک ٹیومر اب اپنے انجام کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد جیسے نعرے جلد امتِ مسلمہ اور دنیا کے مظلوم طبقات کی مشترکہ آواز بن جائیں گے۔

اس کے جواب میں اسرائیلی وزیر خارجہ  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ باتیں انہیں بہت جانی پہچانی لگتی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مجھے یاد ہے کہ اسی طرح کا نام رکھنے والے ایک شخص نے بھی ماضی میں یہی مؤقف اپنایا تھا، اور ساتھ ہی سوال کیا کہ آپ اس وقت کہاں موجود ہیں؟

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک اور پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد کے ایک دہائی پرانے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل 25 سال بعد کا وقت نہیں دیکھ سکے گا۔ اس بیان کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی۔ اسی دوران انہوں نے خلیجی ممالک اور امریکہ کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ خلیجی ریاستیں اب امریکی فوجی اڈوں کے لیے حفاظتی ڈھال نہیں رہیں گی۔

Related Posts