قومی ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز، ٹیسٹ سیریز کا مکمل شیڈول جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

ویسٹ انڈیز
(فوٹو: عرب نیوز)

قومی کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز کے دورے کیلئے ٹیسٹ سیریز کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا ویسٹ انڈیز کا دورہ جولائی میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول کرکٹ ویسٹ انڈیز نے جاری کیا، جس کے تحت دونوں ٹیسٹ میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباکو میں ہوں گے۔ خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش نے وائٹ واش کردیا تھا۔

حکام کا کہان ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جبکہ 2 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں جاری رہے گا جبکہ یہ گراؤنڈ پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔

بعد ازاں قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 اگست سے 6اگست تک کوئنز پارک اوول گراؤنڈ میں ہوگا جسے ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹ گراؤنڈز میں شمار کیاجاتا ہے۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104رنز سے جبکہ دوسرے میں 78رنز کے طویل فرق سے شکست دی تھی۔

Related Posts