جڑواں شہروں میں کرکٹ ٹیموں کی نقل و حرکت کے باعث اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف اوقات میں کلب روڈ، مری روڈ، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی عارضی ڈائیورشنز نافذ کی جائیں گی۔ ان ڈائیورشنز کی وجہ سے متعلقہ شاہراہوں پر ٹریفک کی معمول کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کیلئے گھروں سے نکلتے وقت 20 سے 25 منٹ اضافی رکھیں اور ڈائیورشنز کے دوران متبادل راستوں یا سروس روڈز کا انتخاب کریں۔
ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے بہتر بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر تعینات رہے گی جبکہ ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کرنے کے ساتھ ساتھ ایف ایم 92.4 سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








