محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم رہے گا جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 31مئی تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اج موسم گرم رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 1روز تک شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 29.2ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں 31مئی تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6ڈگری زائد رہنے کا خدشہ ہے۔ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور اور دادو میں درجہ حرارت 50ڈگری تک جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ حیدر آباد، تھرپارکر، سانگھڑ اور میرپور خاص میں درجہ حرارت 47ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر بچے اور خواتین ہیٹ ویو کے دوران سفر یا غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








