مناسکِ حج کی ادائیگی جاری: تینوں شیطانوں کی رمی، حجاج کی وطن واپسی کب ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

رمی
(فوٹو: آن لائن)

حج 2026 کے مناسک اپنے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور آج حجاج کرام تینوں شیطانوں (جمرات) کو کنکریاں مارنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں  جبکہ کنکریاں مارنے کے عمل حج کے اہم ترین فرائض میں شامل ہے جو رمی کہلاتا ہے۔ تمام تر مناسکِ حج کی تکمیل کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی 31مئی سے شروع ہوگی۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج کا اہم رکن طوافِ زیارت اور اس کے ساتھ واجب سعی کا عمل آج بھی جاری رہے گا۔ جمرات اور منیٰ کے علاقے میں واقع 511 چوک سے حرم تک سعودی شٹل سروس بلا تعطل چل رہی ہے، جس کے ذریعے آمدورفت کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حجاج کرام آج رات بھی وادی منیٰ میں قیام کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستانی حجاج کو ہدایت کی ہے کہ مشاعر مقدسہ میں قیام کے دوران نظم و ضبط اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ منیٰ کے خیموں اور راستوں میں ٹھنڈک اور صفائی کیلئے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عازمین کو سہولت میسر رہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کو راستوں کی رہنمائی کیلئے مکتب کے بیجز پر موجود کیو آر کوڈز کی سہولت دی گئی ہے، جس سے وہ درست سمت کا تعین کر سکتے ہیں، جبکہ بزرگ اور کمزور حجاج کی مدد کیلئے منیٰ کے مختلف مقامات پر پاکستان حج مشن کے رہنما 24 گھنٹے موجود رہتے ہیں۔

Related Posts