عید کا دوسرا دن اور ایٹمی طاقت بننے کی سالگرہ: وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی اسمبلی
(فوٹو: آن لائن)

عید الاضحیٰ کا آج دوسرا دن ہے جبکہ 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکسستان نے ایٹمی دھماکے کرکے خود کو دنیا کی اہم ایٹمی طاقت ثابت کیا، جس کی آج سالگرہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو دونوں مواقع کے اعتبار سے مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور فیصلہ کن دن تھا، جب پوری قوم نے غیر معمولی یکجہتی، پختہ عزم اور بے مثال حوصلے کے ساتھ ایٹمی طاقت بننے کا سنگِ میل عبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی تجربات کے جواب میں پاکستان نے اپنے کامیاب جوہری دھماکے کیے، جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال ہوا اور دنیا کو یہ واضح پیغام ملا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وزیراعظم کے مطابق یہ دن اس بات کا ثبوت ہے کہ علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر قائداعظم محمد علی جناح کے قائم کردہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ریاست اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے ایٹمی پروگرام کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والی شخصیات اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی کامیابی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دوراندیش قیادت، نواز شریف کے جرأت مندانہ فیصلوں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مبارک مند سمیت متعدد سائنسدانوں، انجینئرز، ماہرین، افواجِ پاکستان کے جوانوں اور دیگر عملے کی انتھک محنت شامل ہے۔

Related Posts