ملک دشمن عناصر کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک دشمن عناصر کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔شیخ رشید
ملک دشمن عناصر کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو پاکستان کا پر امن ماحول تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینیٹ میں شہرِ اقتدار میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکار کے قتل کے پیچھے خاص مقاصد تھے، حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، عمران خان اتوار کو عوام سے براہِ راست گفتگو کرینگے

اپوزیشن نے آج ایوانِ بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین صادق سنجرانی پر زور دیا کہ معمول کی کارروائی معطل کرکے اسلام آباد میں فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار کی شہادت اور لاہور دھماکے جیسے واقعات پر امن و امان کی صورتحال پر بحث کرائی جائے۔

ایوانِ بالا سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر 20 کلومیٹر پر باڑ لگانا باقی ہے، 2800 کلومیٹر پر باڑ کا کام مکمل کر لیا گیا۔ پاک ایران سرحد پر بھی 200 کلومیٹر کی باڑ لگانے کا کام باقی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ حملہ آوروں کے 6 موبائل فون برآمد کیے گئے۔ میں ان کی نقل و حرکت اور رہائش کے متعلق تفصیلات کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔

Related Posts