وزیر اعظم عمران خان چین کے 4 روزہ دورے کیلئے کل روانہ ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان چین کے 4 روزہ دورے کیلئے کل روانہ ہوں گے
وزیر اعظم عمران خان چین کے 4 روزہ دورے کیلئے کل روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین کے 4 روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے۔ 

دفتر خارجہ نے دورے سے قبل جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

آذر بائیجان کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ، امیر البحر سے ملاقات

کھیل کے بین الاقوامی مقابلے (اولمپک گیمز) عالمی برادری کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، شمولیت اور دوستی کو فروغ دیتے ہیں۔چینی دارالحکومت بیجنگ جلد ہی اولمپک گیمز کے موسم گرما اور سرما دونوں ایڈیشن کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بن جائے گا۔

وزیر اعظم کے دورۂ چین سے قبل  چینی حکومت نے کورونا جیسے وبائی مرض کے دوران سرمائی اولمپک گیمز کے انعقاد کیلئے ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ محتاط انتظامات کیے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر اعظم چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ 

 دورے کے دوران وزیراعظم اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کریں ے  جس کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گاجس میں مضبوط دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بطورِ خاص زیر غور آئے گا۔

دورے کے دوران متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ بیجنگ میں وزیراعظم چین کے ممتاز کاروباری رہنماؤں اور سرکردہ چینی تھنک ٹینکس، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔علاقائی و بین الاقوامی امور پر وسیع تبادلۂ خیال ہوگا۔

 پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کے اختتام کے موقعے پر وزیر اعظم کا دورہ تاریخی ہوگا جس میں 140 سے زائد تقریبات منعقد ہوں گی جن کا مقصد پاک چین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عہد کی تجدید ہے۔ 

Related Posts