اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت گرانے کیلئے متحرک ہے، ن لیگ کے سی ای سی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو رابطوں اور مشاورت کا ٹاسک دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی تجاویز پر ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا جس میں آئندہ انتخابات پر منشور کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی۔ سی ای سی نے حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔
جمہوریت کی جدوجہد کے لیے لیاری کے لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا،سعید غنی
ترجمان مسلم لیگ (ن) کے بیان کے مطابق صدر ن لیگ شہباز شریف ملک کی سیاسی جماعتوں سے رابطے اور مشاورت تیز کریں گے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی مختلف سیاسی شخصیات سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا۔
سی ای سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو ایک دن بھی مزید وقت نہیں دیاجاسکتا۔ پی ڈی ایم کے 23 مارچ کے لانگ مارچ میں شرکت کی منظوری دے دی گئی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کے جانے پر پارٹی میں اتفاقِ رائے ہے۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی تمام شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر مکمل اور غیر مشروط اعتماد کا اعلان کیا۔ لانگ مارچ میں شریک ہو کر حکومت کو گھر بھیجیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








