106ارب کی سبسڈی، وزیر اعظم احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح آج کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

106ارب کی سبسڈی، وزیر اعظم احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح آج کرینگے
106ارب کی سبسڈی، وزیر اعظم احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح آج کرینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح آج کریں گے جس کے تحت کم آمدنی رکھنے والے خاندانوں کو 106 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  احساس پروگرام کے تحت غریب اور کم آمدنی رکھنے والے طبقات کو سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔ احساس راشن رعایت پروگرام کی 106 ارب کی سبسڈی سے ملک کے 2 کروڑ خاندان فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کیلئے روس سے واپسی پرکراچی کادورہ کرینگے

کم آمدنی رکھنے والے افراد کو آٹے، دالوں اور کوکنگ آئل پر رعایت دی جائے گی جبکہ راشن رعایت پروگرام کھربوں کے احساس پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت غریب عوام مختلف صورتوں میں مالی تعاون اور رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ 

وزیر اعظم عمران خان احساس راشن رعایت پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے جس کے دوران عوام کو حکومت کی پالیسیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا جائے گا۔ اپوزیشن کی ممکنہ تحریکِ عدم اعتماد کا ردِ عمل بھی متوقع ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میرپیوٹن کی دعوت پر روس کا دورہ رواں ماہ کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ روس سے واپسی پر ایم کیو ایم (پاکستان) کی قیادت سے ملاقات کیلئے کراچی بھی پہنچیں گے۔

Related Posts