نواز شریف، زرداری اور شہباز شریف سب قومی بیمار ہیں، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی اپوزیشن پر تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر حملہ، درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر حملہ، درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب  ویسے تو بیمار ہیں لیکن اسلام آباد میں جلسے کرنے کیلئے بالکل فٹ ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف باؤ جی پچھلے تین چار سال سے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں اور ہنوز انہیں دوائی نہیں ملی ہے اور شہباز شریف پچھلے چار سال سے کینسر کے مریض ہیں وہ ڈاکٹر مارٹن لندن والے سے “غائبانہ” علاج بھی کرواتے رہے ہیں جبکہ کمر درد ان کا مستقل عارضہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس کےمطابق آصف علی زرداری پچھلے چار سال سے مختلف بیماریوں کے شکار ہیں، زرداری سنسری پیریفرل اور آٹونومک نیوروپیتھی کےمریض ہیں، ریڑھ کی ہڈی اور جوڑوں میں بھی تکلیف ہے جبکہ دل کےبھی بیمار ہیں، انہی بیماریوں کو بنیاد بنا کر انہوں نےعدالتوں سے ریلیف بھی لیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ البتہ یہ پاکستان پر حکومت کرنے کیلئے بالکل فٹ اور تندرست ہیں،اب بھی اگر قوم ان کی حقیقت نہ سمجھے تو ایسی قوم کے شعور کا ماتم کیجئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب قومی بیمار اچانک ٹھیک ہوگئے ہیں، یہ اسپتالوں اور کلینکس سے نکل کر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، یہ ایک ایک دن میں دو دو پریس کانفرنسیں، تین تین میٹنگز کھڑکا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریکِ عدم اعتماد، وزیر اعظم سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کرینگے

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ یاد رہے ان سب پر کرپشن کے کیسز بھی ہیں یہ عدالتوں میں بیماری کا بہانہ بنا کر پیش ہونے سے بچتے رہے ہیں۔

Related Posts