اپوزیشن کے جلسوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاریخی جلسہ کل ہوگا۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاری، فواد چوہدری نے حکومت کو خبردار کردیا
لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاری، فواد چوہدری نے حکومت کو خبردار کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے جلسوں کا خیر مقدم کرتی ہے جبکہ تحریکِ انصاف کا تاریخی جلسہ کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات نے میدیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیر اعظم کا جلسہ تاریخی ہوگا۔ معیشت کے چلتے ہوئے پہیے کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ تاریخی جلسے کی مناسبت سے پورا ملک تحریکِ انصاف کے رنگ میں رنگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 عمران خان اقتدار بچانے کیلئے ملک تباہ کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری

تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف سیاسی چہل پہل اور ملاقاتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ متحدہ رہنماؤں سے ملاقات ہوچکی اور ق لیگی قائدین سے ملاقات ہورہی ہے۔ اپوزیشن والوں نے تحریکِ عدم اعتماد پیش کی، اچھا کام کیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن چوری کا پیسہ استعمال کر رہی ہے۔ ملک کی خارجہ پالیسی ذوالفقار علی بھٹو کے بعد دوسری بار آزاد ہوئی ہے لیکن اب معیشت کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ کل اپنے لیڈر عمران خان کو پر امن انداز سے خراجِ تحسین پیش کریں گے۔ منحرف اراکین میں سے 4ہمارے رابطے میں ہیں۔ اچھی خبر جلد سننے کو ملے گی۔ 

Related Posts