غلط فہمی میں نہ رہیں۔شہباز شریف وزیراعظم کے خطاب پر سیخ پا

تازہ ترین

تازہ ترین

غلط فہمی میں نہ رہیں۔شہباز شریف وزیراعظم کے خطاب پر سیخ پا
غلط فہمی میں نہ رہیں۔شہباز شریف وزیراعظم کے خطاب پر سیخ پا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر سیخ پا ہو گئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ غلط فہمی میں نہ رہیں۔ آپ کو ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کا نام لیے بغیر اپنے پیغام میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کردی ہیں۔ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت، جان جاتی ہے جائے،چوروں کو معاف نہیں کروں گا: وزیراعظم

ٹوئٹر پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی شک یا غلط فہمی میں نہ رہیں۔ آپ ہار چکے ہیں کیونکہ آپ نے قوم کو بے وقوف بنایا۔ کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے، کبھی ان چوروں کو معاف نہیں کروں گا، یقین دلاتا ہوں جیسے جیسے ٹیکس اکٹھا کروں گا سارا پیسہ قوم پر خرچ کروں گا۔

گزشتہ روز امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے  بجلی کی قیمت پانچ روپے فی یونٹ کم کی۔کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت سود کے بغیر قرض دے رہے ہیں، نچلے طبقے کو پہلی دفعہ اوپر اٹھانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

Related Posts