افغانستان کے امن میں پاکستان کے کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔وزیر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان کے امن میں پاکستان کے کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔وزیر خارجہ
افغانستان کے امن میں پاکستان کے کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری کیلئے کٹھن فیصلے کرنے پڑتے ہیں، افغانستان کے امن کیلئے پاکستان کے کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کی صورتحال سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے امن میں پاکستان کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کی قربانیوں کو بھی مدِ نظر رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری، تحریکِ انصاف آگے

ملک میں جاری سیاسی بحران کے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 3 اپریل کو قوم نے فیصلہ کرنا ہے۔ ملک کی خودمختاری کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ قوم جب بڑے فیصلے کرتی ہے، نتائج بھی بڑے ملتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنے والا کبھی ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ چین ہمارا دوست ہے، اس نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔ پی پی پی کے کچھ لوگ بچکانہ باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے تحریکِ عدم اعتماد کے تناظر میں اپوزیشن کے روئیے پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ کسی کو کرسی اور اقتدار کا نہیں بلکہ ملک کا سوچنا چاہئے۔ یہ معاملہ کسی فرد یا وزارت کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے۔ 

Related Posts