ق لیگ سے مذاکرات ناکام، جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ق لیگ سے مذاکرات ناکام، جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا
ق لیگ سے مذاکرات ناکام، جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا

لاہور: پنجاب میں حکومت سازی کیلئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔ ق لیگ سے مذاکرات مبینہ طور پر ناکام ہوجانے کے بعد جہانگیر ترین نے وزارتِ اعلیٰ کیلئے ن لیگی امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگی رہنما مونس الٰہی نے رات گئے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کی جو بے نتیجہ ختم ہوگئی جس کے دوران وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے پرویز الٰہی کی حمایت کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

ق لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے پرویز الٰہی کی حمایت حاصل کرنے کیلئے مذاکرات کا اگلا راؤنڈ آج ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لندن میں جہانگیر ترین اور اسحاق ڈار کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

جہانگیر ترین گروپ نے بطور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ ق لیگ اور تحریکِ انصاف کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب پانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ 

خیال رہے کہ خود کو پی ٹی آئی کا سپاہی کہنے والے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی استعفیٰ منظوری اور اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

Related Posts