خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے، حنا پرویز

تازہ ترین

تازہ ترین

خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے، حنا پرویز
خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے، حنا پرویز

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ہم خوش ہیں کہ عمران خان جان چھوڑ کر جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ ہم خوش ہیں عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں مسلم لیگ ن کی اکثریت زیادہ ہے اور انشاءاللہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا نیا فیچر، صارفین 10 منٹ تک کی ویڈیو اپلوڈ کرسکیں گے

مزید برآں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ حمزہ شہباز ہی جیتیں گے بعدازاں ان کا کہنا تھا کہ جیت گئے تو ن لیگی خواتین نواز شریف کی شرٹ پہن کر خوشی منائیں گی۔

حنا پرویز بٹ نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ رلانے کی دھمکیاں دینے والا آج روتا ہوا گھر جا رہا ہے۔۔۔ بائے بائے نیازی۔

Related Posts