شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا حکم معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا حکم معطل
شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا حکم معطل

سابق معاونِ خصوصی شہباز گل اور سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا حکم معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبر اور سابق معاونِ خصوصی شہباز گل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ایف آئی اے نے شامل کیا تھا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کا اقدام چیلنج کرنے کیلئے دونوں پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہد آفریدی کا عمران خان کو صبر کرنے کا مشورہ

سابق معاونِ خصوصی شہباز گل اور سابق مشیر شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے خلاف الگ الگ درخواستیں دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خلاف سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے۔

دونوں تحریکِ انصاف رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، اس لیے ایف آئی اے ہماری بیرونِ ملک روانگی پر پابندی ختم کرے۔ عدالتِ عظمیٰ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو حکم جاری کرے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخوستوں کی سماعت کرتے ہوئے مجاز افسران سے استفسار کیا کہ وضاحت کریں شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام اسٹاپ لسٹ میں کس کے حکم پر شامل کیا گیا تھا؟بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کا حکم معطل کردیا۔

مختصر سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے پر ڈی جی ایف آئی اے اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردئیے۔ درخواستوں کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔ 

Related Posts