پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بننے کیلئے پر عزم، توڑ پھوڑ پر 10اراکین کی رکنیت معطل کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بننے کیلئے پر عزم، توڑ پھوڑ پر 10اراکین کی رکنیت معطل کردی
پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بننے کیلئے پر عزم، توڑ پھوڑ پر 10اراکین کی رکنیت معطل کردی

لاہور: ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کیلئے پر عزم ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ پر اسپیکر نے 10 ن لیگی اراکین کی رکنیت معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی پاداش میں 10 ن لیگی اراکین کی رکنیت معطل کی جن میں رانا مشہود، عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمیٰ بخاری اور خلیل طاہر سندھو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف زرداری کا تحریکِ انصاف اراکین سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ

رکنیت کی معطلی پرن لیگی کارکنان، قائدین اور اراکینِ اسمبلی سراپا احتجاج ہیں۔ انتخاب جیتنے کیلئے پر امید چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن کر عوام کیلئے بہت سے کام کرنے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے ملک گیر جلسے جلوسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ق لیگی رہنما پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کرکے ہی دم لیں گے۔ پرویز الٰہی کے وکلاء نے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات سے متعلق عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے صاحبزادے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے اراکین کی تعداد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو ساری گیم پوری ہے۔ 

Related Posts