لاہور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے حکم پر عملدرآمد سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ آج مقدمے کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے کی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق درخواست پر فریقین کے دلائل کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کی کرسی خالی ہے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی احکامات کے باوجود وزیر اعلیٰ کی حلف کیلئے نمائندہ مقرر نہیں کیا۔
امپورٹڈ حکومت کو غیر ملکی سازش نے پاکستان پر مسلط کیا، ہم نے سازش کو ناکام بنانا ہے، عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








