وزیر اعلیٰ سندھ کا وزرا اور اپنا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد تک کم کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے اراکین، وزراء اور اپنا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد تک کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا اور افسران کا پیٹرول کوٹہ کم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قومی خزانے پر پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کا مزید بوجھ  پڑنے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں حکومت نے حال ہی میں 30 روپے کا اضافہ کیا ہے جس سے شہباز شریف دور میں کیا گیا اضافہ 60 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ ایسے میں وفاقی و صوبائی وزرا اور افسران کو مفت پیٹرول فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ عوام سے زیادتی ہے۔

کراچی میں مشتعل عوام نے پیٹرول پمپ پر جا کر توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر ایک علاقے میں سڑک بھی بلاک کردی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ خزانے پر بوجھ کا مطلب عوام پر بوجھ ہے۔ 

Related Posts