اربوں روپے کا پراجیکٹ، وزیر اعظم نے لاہور میں انڈس ہسپتال کا افتتاح کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اربوں روپے کا پراجیکٹ، وزیر اعظم نے لاہور میں انڈس ہسپتال کا افتتاح کردیا
اربوں روپے کا پراجیکٹ، وزیر اعظم نے لاہور میں انڈس ہسپتال کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے لاہور میں اربوں روپے کے پراجیکٹ انڈس ہسپتال کا افتتاح کردیا ہے، انہوں نے ہسپتال کی تعمیر میں تعاون پر مخیر حضرات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے لاہور میں انڈس ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے انڈس ہسپتال کے بانیوں کی مدد سے طیب اردوان ہسپتال کو بخوبی فعال رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں کیپٹن صفدر پر فردِ جرم عائد کردی

افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ویلفیئر ہسپتال کی تعمیر پر مخیر حضرات کا شکر گزار ہوں۔ 2013 میں میری ملاقات میاں احسان اور اقبال کرچی سے ہوئی۔ انہوں نے یونیورسٹی بنانے کا کہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر کے متعلق میاں احسان اور اقبال کرچی کا کہنا تھا کہ تعیرات میں کچھ مسائل پیش آرہے ہیں، انہیں حل کروائیں۔ یہ ہسپتال بنانے کا بھی کہہ رہے تھے۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ ترک صدر کے نام پر طیب اردوان ہسپتال چلائیں جو 2010 میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ترک حکومت سے اشتراک کے ساتھ بنایا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب میں نے ہسپتال انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر باری کو دینے کی ہدایت کی تو متعلقہ افسران نے بولی لگانے کا کہہ دیا۔ میں نے ڈنڈا چلا کر یہ ہسپتال ڈاکٹر باری کے حوالے کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی سلسلے وار ترقی و توسیع کے بعد یہ ہسپتال مظفر گڑھ کر بہترین ہسپتال بن گیا۔ قبل ازیں حکومت نے کئی ہسپتال بنا کر ان کے حوالے کیے تھے جس کی یہ ہم سے کوئی تنخواہ چارج نہیں کرتے۔

تنخواہ کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کو پنجاب کے بجٹ سے پیسے دئیے جاتے ہیں جس کے استعمال سے مستحق لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ ہسپتال کی تعمیر کیلئے اقبال کرچی، احسن محمد احسن، جاوید بھٹی اور دیگر کی جانب سے اربوں کا تعاون کیا گیا ہے۔ 

Related Posts