ملک ریاض نے خود سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک ریاض نے خود سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دے دیا
ملک ریاض نے خود سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد: چیئرمین بحریہ ٹاؤن اور معروف بزنس مین ملک ریاض نے اپنی بیٹی امبر ملک کے ہمراہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے منسوب آڈیو جعلی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف بزنس مین ملک ریاض نے کہا کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے کہ جدید ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے جعلی گفتگو کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری جعلی آواز کو سیاسی انتقام کے لیے ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

ٹوئٹر پیغام میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے کہا کہ ان کے خاندان کے افراد کو بھی جعلی آوازوں کے ذریعے انتقام میں ملوث کیا جا رہا ہے جبکہ یہ انتقامی حملے ان کے لیے ناگوار ہیں۔

انہوں نے ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی جعلی آڈیو کال بنانے کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا”میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے سازش کے پیچھے لوگوں کو بے نقاب کرنے کے لیے قانونی فورمز کا استعمال کروں گا،”۔

مزید پڑھیں:ملک ریاض اور بیٹی کی عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی پر آڈیوکال لیک

خیال رہے کہ حال ہی میں ملک ریاض اور امبر ملک کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں نے فرح خان کے ذریعے بشریٰ بی بی کو رشوت کے طور پر ہیرا دینے کی بات کی تھی۔ ملک ریاض نے کہا کہ من گھڑت مواد بنانے یا پھیلانے والوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

Related Posts