وزیر خارجہ کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنانے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

دمشق میں فلائٹ آپریشن کی معطلی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی فوری یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔

وزارت خارجہ سے جاری اعلامیےکے مطابق فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہوگئے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شام میں پاکستانی سفارت خانےکو ہدایت کی ہےکہ محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

بلاول بھٹو کی ہدایت کے بعد دمشق میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانے نے رابطہ کیا ہے۔

پاکستانی سفارت خانےکا کہنا ہےکہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کےانتظامات جلد مکمل کرلیے جائیں گے۔

خیال رہےکہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شام کے دارالحکومت دمشق کے ائیر پورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث فضائی آپریشن معطل ہوگیا ہے۔

Related Posts