ڈاکٹروں نے نوازشریف کو وطن واپسی سے خبردارکردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈاکٹروں نے نوازشریف کو وطن واپسی سے خبردارکردیا
ڈاکٹروں نے نوازشریف کو وطن واپسی سے خبردارکردیا

لندن:پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف جو اس وقت لندن مقیم ہیں کو ڈاکٹروں نے وطن واپسی سے خبردارکردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو علاج مکمل ہونے تک غیرضروری سفرسے گریزکی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹروں نے یہ مشورہ برطانیہ میں نیا کورونا سب ویرینٹ سامنے آنے کے بعد دیا۔ خیال رہے کہ پاسپورٹ اجرا کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ نوازشریف واپس آجائیں گے تاہم فی الحال ان کی وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:ہمارے اوپرامریکا نے چوروں کے ٹولے کومسلط کیا،عمران خان

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔بعدازاں نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل 2022 کو جاری کیا گیا تھا جس کی مدت 10 سال ہے۔

Related Posts