بلاول بھٹو دنیا کے چکر لگا کر مغرب کی غلامی نبھا رہے ہیں۔مراد سعید

تازہ ترین

تازہ ترین

بلاول بھٹو دنیا کے چکر لگا کر مغرب کی غلامی نبھا رہے ہیں۔مراد سعید
بلاول بھٹو دنیا کے چکر لگا کر مغرب کی غلامی نبھا رہے ہیں۔مراد سعید

اسلام آباد: سابق وزیرِ مواصلات اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو دنیا کے چکر لگا کر مغرب کی غلامی نبھا رہے ہیں جبکہ عوام مسلسل بدحالی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان اور خاتونِ اوّل پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ آصف علی زرداری کے اکاؤنٹ میں چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو اپنی اور خاتون اول کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا، بلاول

بیان میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ سیرو تفریح کا عہدہ ملا۔ بلاول دنیا کے چکر لگا کر مغرب کی غلامی نبھاتے رہے۔ سندھ میں عوام بدستور بدحال ہیں اور حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔

سابق وزیرِ مواصلات مراد سعید نے وزیر خارجہ سمیت پیپلز پارٹی رہنماؤں پر کڑی تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ سابق صدر آصف علی زرداری کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگیا۔ این آر او ٹو کی قیمت پاکستانی قوم بھگت رہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو اپنی اور خاتونِ اول کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔ میری والدہ اور ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بينظيربھٹو  شہید وقت کے ہر ظالم اور آمر سے ٹکرا گئیں۔

لاڑکانہ میں گزشتہ روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بينظيربھٹو کی سالگرہ کی تقريب پر بہت خوشی ہورہی ہے، میری والدہ، پاکستان کی خاتون وزیر اعظم اور پی پی پی کی چیئر پرسن بينظير بھٹو ملک اور عوام کی ترقی کيلئے30سال جدوجہد کرتی رہيں۔

Related Posts