ویڈیوز بنانے کے منفرد انداز سے 22 سالہ خبانے لیم دُنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار بن گئے ہیں۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر خابی لامے کے نام سے موجود اکاؤنٹ کو 143 ملین سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
خبانے لیم خاموشی سے مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں جس میں وہ اشارہ کرتے ہوئے منفرد انداز میں اداکاری کرتے ہیں جس سے ان کی ویڈیوز دنیا بھر کے صارفین میں مقبول ہوتی ہیں۔
خبانے لیم نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 73 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 2 عشاریہ 3 بلین لائکس آچکے ہیں۔
خبانے لیم نے اپنی ویڈیوز میں مشکل کاموں کو آسان طریقے سے کر کے دکھایا اور ساتھ ہی ساتھ چہرے کے مزاحیہ تاثرات نے ان کی ویڈیوز کو منفرد اور مقبول بنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کی مطابق خبانے نے عالمی وباء کورونا میں اپنی ملازمت کھودی تھی جس کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کیں جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور کچھ ہی عرصے میں خبانے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر بن گئے۔