پیپلز بس سروس سڑکوں پر رواں دواں، کرایہ 25 سے 50 روپے

تازہ ترین

تازہ ترین

پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی مرمت، ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دیدی
پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی مرمت، ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دیدی

وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز بس سروس چلنا شروع ہوگئی ہے، سڑکوں پر رواں دواں نظر آئے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فی الحال بس ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلائی جارہی ہے، بس کا کرایہ 25 سے 50 روپے تک ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہر کو ترقی دینے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے، ٹرانسپورٹرز پرانی بسوں کی جگہ نئی بسیں لائیں۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور کراچی میں بد ترین ٹرانسپورٹ صورتحال کے بعد پریشان شہریوں کی جانب سے اس بس سروس کو چلانے کی کاوشوں پر سندھ حکومت کو سراہا گیا۔

واضح رہے کہ شہر میں 7روٹس پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی، شارع فیصل پر مختلف مقامات پر پیپلزبسوں کےاسٹاپ بنائے گئے ہیں۔

Related Posts