وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا ہے۔اسحاق ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست منظور
آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست منظور

لندن: سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں نے وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی رضامندی بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وطن واپسی کے متعلق اپنے بیان میں سابق وزیرِ خزانہ و ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ میں نے وطن واپسی کا فیصلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کہنے پر کیا۔ واپسی سے قبل میرے وکلاء عدالت سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

میری پارٹی نے میرے خلاف ہی سازش کی، شاہ محمود قریشی
بیان میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میری واپسی میں موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی رضامندی بھی شامل ہے جبکہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے مجھے انتقام کا نشانہ بنایا۔ میرے خلاف جھوٹ پر مبنی ایک ہی کیس ہے۔مجھے نیا پاکستانی پاسپورٹ بھی مل چکا ہے۔

سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے ڈاکٹر نے بھی وطن واپسی کیلئے سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ میری وطن واپسی نواز شریف کا فیصلہ ہے جو وزیر اعظم شہباز شریف کے علم میں ہے۔ علاج کی غرض سے فزیو تھراپی کروا رہا ہوں۔ سرجری کے معاملے کو میرا خاندان تسلیم نہیں کرتا۔

اسحاق ڈار نے سابق پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے اور میں وطن واپس جاؤں گا، اپنے خلاف جعلی کیس کے خلاف لڑوں گا۔ میرے خلاف کیس کا انجام پاکستان کے عوام بھی دیکھیں گے۔ سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا۔ وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ وزیر اعظم کی صوابدید پر ہے۔ 

Related Posts