وفاقی کابینہ میں اضافہ، احسان اللہ ریکی نے وزیرِ مملکت کا حلف اٹھا لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی کابینہ میں اضافہ، احسان اللہ ریکی نے وزیرِ مملکت کا حلف اٹھا لیا
وفاقی کابینہ میں اضافہ، احسان اللہ ریکی نے وزیرِ مملکت کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ ہوگیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما احسان اللہ ریکی نے وزیرِ مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج احسان اللہ ریکی نے وزیرِ مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزیرِ مملکت سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

احسان اللہ ریکی وزیرِ مملکت مقرر، وفاقی کابینہ اراکین 56ہوگئے 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر احسان اللہ ریکی کو وزیرِ مملکت مقرر کردیا گیا، وفاقی کابینہ اراکین کی تعداد 56 ہو گئی۔

  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احسان اللہ ریکی کو وزیرِ مملکت تعینات کرنے کی منظوری 30 جون کو دی۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ نے اپنے بیان میں احسان اللہ ریکی کی تعیناتی کی توثیق کی۔

جمعرات کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احسان اللہ ریکی کی تعیناتی کی منظوری آئین کی دفعہ(1) 92 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

واضح رہے کہ احسان اللہ ریکی کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ہے۔ وزیر اعظم نے احسان اللہ ریکی کی بطور وزیرِ مملکت تعیناتی کا فیصلہ مبینہ طور پر اتحادیوں کی دلجوئی کیلئے کیا۔

Related Posts