اب کراچی کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے، خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

اب کراچی کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے، خرم شیر زمان
اب کراچی کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اب کراچی کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کو اب عمران خان کا ساتھ دینا ہے جس طرح پنجاب نے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کو کامیابی دلائی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 24 جولائی کو بلے پہ ٹھپا لگائیں اور پی ٹی آئی کو جتائیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کو صرف 3 سیٹوں پر کامیابی ملی اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

پنجاب میں پی ٹی آئی اتحاد کو سادی اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور یوں پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی سیٹ اب تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی ہوگی، پی ٹی آئی اتحاد نے 186 نشستیں حاصل کرلی ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی 176 اور مسلم لیک (ق) کی 10 نشستیں ہیں۔

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،  صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

Related Posts