دبئی میں زرداری کو الیکشن پر آمادہ کیا جا رہا ہے، فیاض چوہان کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

 تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری دبئی میں ہیں، ملک کی ایک اہم شخصیت بھی دبئی میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زرداری اچانک دبئی کیوں چلے گئے، شرجیل میمن نے بتا دیا

فیاض الحسن چوہان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آصف علی زرداری کو فوری الیکشن کیلئے آمادہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات، نظائر اور قرائن بتاتے ہیں کہ آصف زرداری کو راضی کر لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف ملک میں فوری عام انتخابات چاہتی ہے جبکہ اتحادی حکومت کا مؤقف ہے کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے۔

Related Posts