اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کی غلط فہمی ہے کہ طاقت سے عوامی ردِ عمل دب جائے گا۔اسد عمر
حکومت کی غلط فہمی ہے کہ طاقت سے عوامی ردِ عمل دب جائے گا۔اسد عمر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو چوہدری پرویز الٰہی کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے کے بعد ہیک کیا گیا۔ تحریکِ انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسد عمر کے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی خبر کی تصدیق کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ فیصلے سے اختیارات میں ابہام پیدا ہوا۔ شیری رحمان

پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو نامعلوم ہیکر(ز) نے ہیک کیا۔ پارٹی نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی غیر معمولی ٹویٹ کی صورت میں اطلاع دی جائے۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے سابق وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کرنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا تھا۔

سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے علاوہ ان کی ای میل اور ایپل اکاؤنٹس کو بھی ہیک کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں حماد اظہر نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کی تصدیق کردی تھی۔ 

Related Posts