عمران خان کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، مونس الٰہی

تازہ ترین

تازہ ترین

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کے اطرف کسی موومنٹ کے بارے میں سنا ہے۔ ہم پنجاب پولیس کو تحفظ کیلئے وہاں بھیج رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ کا ٹویٹ تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔ شہبازگل کو آج بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

ایک اور بیان میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ عمران خان تک پہنچنے کیلئے پنجاب کے عوام اور حکومت سے گزر کر جانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کی آواز ہیں۔

Related Posts