پی ٹی آئی نے قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیا، ویڈیو ن لیگ نے شیئر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی نے قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیا، ویڈیو ن لیگ نے شیئر کردی
پی ٹی آئی نے قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیا، ویڈیو ن لیگ نے شیئر کردی

 پاکستان تحریک انصاف کی لاہور کی سڑکوں پر لگے قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا نے کی ویڈیو ن لیگ کی جانب سے شیئر کردی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کے پرچم لگا رہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ قومی پرچم آزادی کی سب سے بڑی علامت ہے، اس کو ہٹا کر انتشاری پارٹی کا جھنڈا لہرانا صرف قومی پرچم کی توہین ہی نہیں بلکہ نظریہ آزادی پر حملہ ہے۔

ساتھ ہی ساتھ احسن اقبال نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لاہور میں یوم آزادی کی مناسبت سے سڑکوں پر آویزاں قومی پرچم اتار دیے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی نے قومی پرچم اتار کر اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیے ہیں، کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟کپتان کی نئی منطق۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی آج جشن آزادی کی مناسبت سے لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں پاور شو کرنے جارہی ہے۔  تقریب سے عمران خان خصوصی خطاب کرینگے جبکہ پی ٹی آئی کے پاور شو کو حقیقی آزادی جلسہ کا نام دیا گیا ہے۔

Related Posts