وعدہ ہے متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، آصف زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ملک میں سیلاب کی صورت حال اور امدادی کاموں کے حوالے سے اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے صورتحال تکلیف دہ ہے، صحت اجازت دیتی تو متاثرین کے پاس پہنچ جاتا۔

آصف زرداری نے کہا کہ متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، حکومت متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کرے گی، بلاول بھٹو عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اللہ پر ایمان ہے کہ قوم کومشکل صورتحال سے نکال کر سرخرو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی بھرپور معاونت کا ہے، نواز شریف

سابق صدر نے پیپلزپارٹی کے وزرا، ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے ، وہ اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کرکے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔

Related Posts