پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی ذمہ دار ن لیگی حکومت تھی۔شیریں مزاری

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما و سابق وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کی ذمہ دار ن لیگی حکومت تھی جبکہ قانون سازی کے دوران بلاول بھٹو اور شہباز شریف واک آؤٹ کر گئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ پوری قوم یہ خوب جانتی ہے تاہم مافیا کی یادداشتوں کوبھی کھنگالنا ہوگا کہ جب ایف اے ٹی ایف نکات پورے کرنے کیلئے قانون سازی ہورہی تھی تو سب واک آؤٹ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

گرے لسٹ سے نکلنے پر وزیر اعظم کا اظہار تشکر

ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سب نے واک آؤٹ اس لیے کیا کیونکہ انہیں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے قبل شرمناک طور پر اپنے لیے این آر او چاہئے تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے پر تشکر کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر گزشتہ روز جاری بیان میں شہباز شریف نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی،عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو۔

Related Posts