عمران خان کے انٹرویو میں بھاری کانٹ چھانٹ، شیریں مزاری نجی ٹی وی چینل سے ناراض

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز) پر عمران خان کے انٹرویو میں بھاری کانٹ چھانٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی چینل کی جانب سے مبینہ بھاری کانٹ چھانٹ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ چینل نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی عمران خان کا انٹرویو جگہ جگہ سے کاٹ دیا ہے۔ 

قبل ازیں ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی چینل کہتا ہے کہ ان کی نیوز ہے۔ عمران خان کا انٹرویو مین اسٹریم چینل پر نشر کرنے کی اجازت نہیں۔ کن کی نیوز؟ بس سب کو پتہ ہے۔ کالے بادل غیر مرئی سائے ڈال رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیمرا نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر براہِ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی تاہم پی ٹی آئی نے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

اگست کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر عائد الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے احکامات معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردئیے۔

Related Posts